دنیا
30 ستمبر ، 2015

دہشت گردی کانشانہ بننے والے فرانسیسی جریدے کی دوبارہ اشاعت

 دہشت گردی کانشانہ بننے والے فرانسیسی جریدے کی دوبارہ اشاعت

پیرس… رضا چوہدری… فرانس کے دارالحکومت پیرس سے شائع ہونے والے جریدے ”چارلی ہیبڈو “کی اشاعت نو ماہ بعد ایک مرتبہ پھر شروع کی جارہی ہے تاہم اس کے دفتر سے متعلق معلومات خفیہ رکھی جارہی ہیں ۔

نو ماہ قبل میگزین کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بعدازاں اس حملے کے خلاف دارالحکومت پیرس میں ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت یورپی ممالک کے سربراہوں نے کی تھی ۔

اطلاعات کے مطابق میگزین کوایک محفوظ مقام سے دوبارہ شروع کیاجارہا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اس کے دفتر کو غیرمعمولی سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔

مزید خبریں :