21 مئی ، 2012
شکاگو … شکاگو کانفرنس کے پہلے روز کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا اعلامیہ میں افغانستان سے اتحادی افواج کی 2014 ء تک مرحلہ وار واپسی کے بارے میں بتایا گیا ہے جبکہ افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں مقامی سیکیورٹی اداروں کو سیکیورٹی ذمہ داریاں سونپے جانے کے بعد نیٹو مشن ختم ہو جائے گا جبکہ 2014 کے بعد بھی اتحادی ممالک افغانستان سے اسٹریٹجک تعاون جاری رکھیں گے اعلامیہ کے مطابق افغانستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کا کردار مرکزی رہا ہے جبکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے لیے پاکستان کا تعاون درکار ہو گا ا اعلامیہ کے مطابق 2014 ء کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کو اپنے ملک کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اعلامیہ کے مطابق نیٹو سپلائی کی جلد بحالی کے لیے پاکستان سے بات چیت جاری ہے ۔