04 اکتوبر ، 2015
صادق آباد .......جماعت اسلامی کےامیرسینیٹر سراج الحق آج کسان راج تحریک کےآغاز کے لیےصادق آباد پہنچیں گے۔
جماعتِ اسلامی کےترجمان کے مطابق سراج الحق 5اکتوبر کو صادق آباد کےعلاقے ولانہ میں کسان کنونشن سےخطاب کریں گے۔وہ6اکتوبر کو بہاولپور کےقصبےچنی گوٹھ اور7اکتوبر کو خانیوال میں کسان کنونشنز سے خطاب کریں گے۔
سراج الحق 8اکتوبر کوساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی پہنچیں گے،جہاں وہ استقبالیہ میں شرکت کے علاوہ اوکاڑہ میں کسان کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔