پاکستان
04 اکتوبر ، 2015

این اے 122 میں جماعت اسلامی کاپی ٹی آئی کی حمایت کا اصولی فیصلہ

 این اے 122 میں جماعت اسلامی کاپی ٹی آئی کی حمایت کا اصولی فیصلہ

لاہور......قومی حلقہ این اے 122 کےضمنی الیکشن میں حمایت حاصل کرنے کیلئےپی ٹی آئی کےوفدنےجماعت اسلامی لاہورکی مقامی قیادت سےملاقات کی۔جماعتِ اسلامی کےقائدین کاکہناہےکہ کافی حد تک تحفظات دورہوگئے ،مرکزی قیادت کو رپورٹ کی جائےگی،امید ہےشام تک حتمی فیصلہ ہو جائےگا۔

چودھری محمدسرور،عبدالعلیم خان ،شفقت محمود اور میاں محمود الرشید پرمشتمل تحریک انصاف کاوفدمنصورہ پہنچا،جہاں انکی ملاقات جماعت اسلامی لاہورکےامیر میاں مقصودکی سربراہی میں جماعت کےمقامی قائدین سےہوئی،بعدمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمیاں مقصود کاکہناتھاکہ بڑی حدتک تحفظات دورہوگئے ۔

پی ٹی آئی کےرہنماچودھری محمد سرورنےکہاکہ کے پی کے میں دونوں جماعتیں پہلے ہی اتحادی ہیں ،غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں،امیدہےجماعتِ اسلامی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑی ہو گی۔

مزید خبریں :