04 اکتوبر ، 2015
کراچی........سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج دبئی روانہ ہورہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کراچی ائیرپورٹ ہے اور آج دبئی کے لیے روانہ ہورہی ہے ۔
ڈی آئی جی ایڈمن سلطان خواجہ کی صدارت میں جے آئی ٹی روانہ ہورہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ، ایس ایس پی پیر محمد شاہ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لطیف صدیقی،ایس پی سائٹ ساجد سدوزئی بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں تمام حساس اداروں کا ایک ایک نمایندہ شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم چار دن دبئی میں قیام کرے گی اور سا نحہ بلدیہ فیکٹری کے مالکان دبئی آکر اپنا بیان جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائیں گے۔