04 اکتوبر ، 2015
سرگودھا.......سرگودھا کا رہائشی اور حکمراں جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والا محمد سلیم یونین کونسل 34 کوٹ مومن میں چئیرمین کےعہدے کے لئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے میدان میں اتراتوانکشاف ہوا کہ وہ مرچکاہے۔
نادراریکارڈ میں اس کے انتقال کے اندراج کےبعد اور الیکشن کمیشن کی فہرست کو دیکھتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر نے محمد سلیم کو مردہ قرار دیا۔
محمد سلیم بے چارہ مرتا کیا نہ کرتا ۔ وہ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کیلیے کئی بار خود ریٹرننگ آفیسر کے پاس جاپہنچا ۔اور ان سے گذارش کی ۔ لیکن اس کی ایک نہ سنی گئی ۔ جس پر محمد سلیم نے مجبوراً اسی یونین کونسل سے اپنے زندہ ہونے کا سرٹیفیکٹ حاصل کیا جس کا وہ چیئرمین بننا چاہتا ہے اور اب سرکاری ریکارڈ میں درستگی کے لئے روزانہ دفاتر کے چکر لگارہاہے۔