پاکستان
04 اکتوبر ، 2015

این اے 122:عمران خان انتخابی جلسے خطاب کیلئے لاہور پہنچ گئے

این اے 122:عمران خان انتخابی جلسے خطاب کیلئے لاہور پہنچ گئے

لاہور ......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان این اے 122کے انتخابی جلسے سے خطاب میں کئی انکشافات کرنے کیلئے لاہو رپہنچ گئے ہیں۔

اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج بتائوں گا کہ شریف برادران نے قوم کو کیا دیا اور خود کیا لیا ۔

سمن آباد کے ڈونگی گرائونڈ میں انتخابی جلسے کے انتظامات مکمل ہوگئے،کارکنان کی بڑی تعداد کی متوقع شرکت کے پیش نظر پلاسٹک کی کرسیاں بڑی تعداد میں لگائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :