کھیل
04 اکتوبر ، 2015

پہلا ون ڈے؛ پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

پہلا ون ڈے؛  پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

کراچی....... ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ویمن ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے214رنزاسکورکیےتھے، بنگلادیش کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹ کےنقصان پر 194 رنز ہی بناسکی۔

بنگلادیش کی جانب سےرومانہ احمد نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے 92 رنز اسکور کیے، انعم امین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کی کپتان ثناء میر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹش کا آغاز اچھا نہ رہا اورصرف 19 کے مجموعی اسکور پر اوپنرسدرا امین12رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں، پاکستان کی دوسری وکٹ بھی جلد گرگئی اور جویریہ خان 21رنز پر فہیمہ خاتون کو وکٹ دے بیٹھیں۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں بسمہ معروف اور نین عابدی نے 61رنز بنائے، نین عابدی27 رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوگئیں۔کپتان ثناء میرنے بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ لی۔

بسمہ معروف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 92رنز کی شاندار اننگز کھیلی، یوں پاکستان ٹیم 49 اعشاریہ 5اوورز میں 214 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش کی طرف سے سلمیٰ خاتون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :