31 مارچ ، 2025
میامی اوپن کے مینز سنگلز کے فائنل میں چیک ری پبلک کے جیکب مینسک نے سربیا کے نواک جوکووچ کو ہرا کر اپ سیٹ کردیا۔
میامی اوپن کے مینز سنگلز کے فائنل میں چیک ری پبلک کے 19سال کےجیکب مینسک نے سات چھ اور سات چھ کےاسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مینسک جوکووچ کو اپناہیرو مانتے ہیں اور جیت کےبعد مینسک کا کہنا تھاکہ جیت پر خوش ہیں۔
جوکووچ نے کہا کہ آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں، شاید آپ مجھے اگلی بار ایک میچ جیتنے دیں۔