Time 02 اپریل ، 2025
دنیا

ابوظبی: اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو سزائے موت، چوتھے کو عمر قید

ابوظبی کی فیڈرل اپیل کورٹ نے اسرائیلی مذہبی رہنما کے قاتل 3 افرادکو سزائے موت دے دی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تین مجرموں کا تعلق ازبکستان سے ہے، زوی کوگان کے قتل میں ملوث چوتھےمجرم کوعمر قید سنائی گئی تاہم سزا مکمل ہونے پرچوتھے مجرم کو ملک بدر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  اسرئیلی مذہبی رہنما زوی کوگان کو نومبرمیں قتل کیا گیا تھا، کوگان یورپی ملک مالدوا کے پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر تھا۔


مزید خبریں :