21 مئی ، 2012
پشاور … پشاور کے علاقے دلازاک روڈ پر واقع نجی بینک کو لوٹ لیاگیا۔ ڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پیر کی صبح 9 بج کر45 منٹ پر پانچ ڈاکو بینک میں داخل ہوگئے اور اسلحہ کی نوک پر بینک عملے کو یر غمال بنا کر 6لاکھ 51ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بنک کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کے خلاف تفیش شروع کر دی گئی پولیس کا کہنا ہے ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے اور جلد ہی تمام افراد گرفتار کرکے رقم برآمد کی جائے گی۔