05 اکتوبر ، 2015
کراچی ......ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
ایم کیوایم ترجمان کی جانب سے جاری پارٹی پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات اور ضمانت میں توسیع کیلئے ساوتھ لندن کے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچے ہیں۔
ترجمان ایم کیوایم کے مطابق ان کے قائد سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مزید سوالات ہونگے، ایم کیوایم اپنے قائد کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتی ہے۔