پاکستان
05 اکتوبر ، 2015

ایم کیوایم کے استعفے احتجاجاً دیے گئے،ان کے پیچھے سیاسی ایجنڈا تھا،رضاربانی

ایم کیوایم کے استعفے احتجاجاً دیے گئے،ان کے پیچھے سیاسی ایجنڈا تھا،رضاربانی

اسلام آباد......چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایم کیو ایم کے آٹھ ارکانِ سینیٹ کے استعفے معرضِ التوا میں ڈالنے کی رولنگ دے دی ہے۔

سینیٹ سے اپنے نسبتاً طویل خطاب میں رضا ربانی نے آئین کی متعلقہ شقوں اور اعلا عدلیہ کے فیصلوں کا حوالہ دیا۔

اور کہا کہ استعفوں کے اصلی ہونے کی پوری طرح تسلی کرنا چیئرمین اور اسپیکر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ایم کیو ایم کے ارکان نے استعفے احتجاجاً اور ایک سیاسی ایجنڈے کے لیے دیے۔

رضا ربانی نے کہا کہ ان کے پاس یہ یقین کرنے کے لیے کافی مواد موجود ہے کہ ہو سکتا ہے کچھ ارکان نے استعفے رضاکارانہ نہ دیے ہوں۔

ایم کیو ایم کے ارکان نے استعفے بارہ اگست کو جمع کرائے تھے۔ پچاس سے زائد روز کے بعد اپنی طویل رولنگ میںچیئرمین سینیٹ نے ان استعفوں کا معاملہ بدستور ملتوی رکھنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :