دنیا
05 اکتوبر ، 2015

بنارس میں پولیس تشدد کےخلاف ہندو سادھوؤں کا مظاہرہ

بنارس میں پولیس تشدد کےخلاف ہندو سادھوؤں کا مظاہرہ

بنار س......بنارس میں پولیس تشدد کے خلاف ہندو سادھوؤں کا مظاہرہ پر تشدد ہنگاموں میں بدل گیا، جس کے بعدبنارس میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

پولیس کے تشدد کے خلاف ہزاروں ہندو سادھو بنارس کی سڑکوں پرنکلے۔

سادھوؤں کا احتجاج اس وقت پرتشدد ہنگاموں میں بدل گیا جب پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

مشتعل سادھوؤں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی، شہرمیں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کےبعد کئی مقامات پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ مذہبی رسومات کے دوران پولیس نے ہندو سادھوؤں اور ان کے پیروکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں :