انٹرٹینمنٹ
06 اکتوبر ، 2015

سلمان خان کی فلم’’ سلطان‘‘ کی شو ٹنگ کا آغاز22نو مبر سے کیا جا ئیگا

سلمان خان کی فلم’’ سلطان‘‘ کی شو ٹنگ کا آغاز22نو مبر سے کیا جا ئیگا

ممبئی ......با لی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی بھر پور کو شش ہو تی ہے کہ وہ اپنی ہر فلم میں نہ صرف نئے روپ بلکہ نئے کر دار میں بھی نظر آئیں اوراپنے اسی اصول پر عمل کر تے ہو ئے وہ یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’’سلطان‘‘ میںکا م کر رہے ہیں۔ وہ اس فلم میں ایک ریسلر کا کر دار نبھائیں گے۔

سلمان خان اس فلم میں اپنےکردارکے سلسلے میں بہت پر جو ش ہیں اور اس کی تیاری کے لئےنہ صرف انہوں نے ریسلنگ کی تربیت شروع کر دی ہے بلکہ اپنی خوراک اور ورزش پر بھی بھر پور تو جہ دے کر جسمانی وزن مزید بڑھانے کی کو شش کر رہے ہیں۔

اس فلم کی عکس بندی کا با قاعدہ آغاز اس سال نو مبر میں کر دیا جائے گا اور یہ فلم سال 2016میں عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

مزید خبریں :