07 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد .....وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کے کسان پیکیج پر عائد پابندی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
وفاق کی جانب سے دائر درخواست میں کہا کہ کسان پیکیج کامقصد بلدیاتی انتخابات کےووٹرزپراثراندازہونانہیں،الیکشن کمیشن نے وزرات خزانہ ،پلاننگ ڈویژن کو سنے بغیر پیکیج کو معطل کردیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہکسان پیکج پرالیکشن کمیشن کی جانب سے عملدرآمد روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا جائے۔
وفاق کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کوآئینی،قانونی ذمے داری پوری کرنے سے نہیں روک سکتاکیونکہ اس پیکیج کا سندھ ،پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔