پاکستان
07 اکتوبر ، 2015

سلمان تاثیر قتل: ممتاز قادری کی 2مرتبہ سزائے موت کا فیصلہ برقرار

سلمان تاثیر قتل: ممتاز قادری کی 2مرتبہ سزائے موت کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد .....سپریم کورٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی2 مرتبہ سزائے موت کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دہشت گردی ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا ختم کرنے کافیصلہ کالعدم قراردےدیاہے۔

جسٹس آصف سعیدکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے ممتاز قادری کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا ختم کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل پر سماعت کی ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ کئی سالوں سے یہ آگہی ہے کہ توہین رسالت قانون کا غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے، ہم سوچ رہے ہیں کہ جھوٹی شہادت دینے والوں کو بھی سخت سزا دی جائے۔

عدالت نے ممتاز قادری کے خلاف 7 اے ٹی اے بحال کرنے سے متعلق وفاق کی اپیل منظور کرلی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں احتجاج میں اپنی ہی عمارتوں کو جلا دیتے ہیں، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ، کوئی بھی معاشرہ برداشت کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا، مذہبی رواداری کے حوالے سے تربیت مذہبی مقامات پر ہونی چاہیے،

یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کام نہیں کہ شریعت کی تشریح کرے، اس کام کے لیے شریعت کورٹ کے ججز موجود ہیں، قانون شہادت ہر چیز پر لاگو ہوتا ہے۔ قانون کے مطابق سزائے موت کے کیس میں کسی کی شہادت کے باعث اگر کسی کو پھانسی ہوتی ہے تو جھوٹی گواہی دینے والے کی سزا عمر قید ہے۔

مزید خبریں :