پاکستان
07 اکتوبر ، 2015

سندھ ہائیکورٹ :ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی رینجرز روئیے کیخلاف درخواست دائر

سندھ ہائیکورٹ :ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی رینجرز روئیے کیخلاف درخواست دائر

کراچی .....سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ نے رینجرز کے ناروا روئیے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

دائر درخواست میں ڈاکٹر عاصم کی والدہ اعجاز فاطمہ نے موقف اختیار کیا کہ رینجرز حکام کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کیلئے مختلف حیلے بہانے کیے جاتے ہیں اورقانون کے مطابق ان سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔

لہذا رینجرز حکام کو ہدایت کی جائے کہ اپنا رویہ درست کریں اور ملاقات کی اجازت دی جائے،درخواست کی سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :