پاکستان
07 اکتوبر ، 2015

ملک کے حالات بہتر ہوئے عمران خان کے نہیں،ایاز صادق

ملک کے حالات بہتر ہوئے عمران خان کے نہیں،ایاز صادق

لاہور .....قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122سے ن لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کےحالت بہتر ہوگئے،عمران خان کے حالات بہتر نہیں ہوئےجبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو روتو قراردیدیا ۔

لاہور میں مغل پورہ کے انجن شیڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں ایاز صادیق نے کہا کہ عمران خان کسی بھی صورت وزیراعظم بننا چاہتے ہیں،ماضی میں بھی ان کے سونامی کا منہ موڑا اور آئندہ بھی موڑینگے۔

انتخابی جلسے سے خواجہ سعد رفیق اور شیخ وقاص اکرم نے بھی خطاب کیا،وفاقی وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ این اے122میں نوٹ اور ووٹ کا مقابلہ ہے،ایک طرف الزام ،اور دوسری طرف کام ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صرف ریلوےنہیں،پاکستان کو گل و گلزار بنائیں گے،لاہور والے مسلم لیگ ن کو اس لئےووٹ دیتےہیں کہ ہم نےلاہور کو بین الاقوامی شہر بنایا،میٹرو بس سروس شروع کی،سڑکیں اور پل بنائے،جلتے ہو تو جلو،مرتے ہو تو مرو،اورنج ٹرین بھی ضرور چلائیں گے۔

انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ میں2کنال کےگھرمیں رہتےہوئے29لاکھ روپے ٹیکس دیتاہوں،آپ اسلام آباد میں 310 کنال پرمشتمل محل میں رہتےہو،بتاؤ کتناٹیکس دیتےہو۔

مزید خبریں :