07 اکتوبر ، 2015
لندن .....ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور منی لانڈنگ کیس میں انٹر ویو کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم شواہد فراہم کرچکے ہیں،اب پولیس کو تحقیقات کرنی ہیں،کیس ختم کرنے یا آگے بڑھانے کا کام پولیس کا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما محمد انور کا کہناتھا کہ الطاف حسین سے پولیس نے عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش نہیں کی۔