07 اکتوبر ، 2015
کراچی .....بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے ، الیکشن کمیشن نے 4 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر کی حدود میں موجود امیدواروں کے کاغذات وصول کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر الیکشن کمشنر سندھ نے تیسرے مرحلے کے لئے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی سے متعلق ہدایات جاری کردیں ہیں وہ امیدوار جو چاربجے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کی حدود میں موجود ہوں گے ان کے کاغذات نامزدگی وقت ختم ہونے کے بعد بھی جمع کئے جاسکیں گے۔