07 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد.....دنیا بھر میں پاکستان کے65 سفیر اورہائی کمشنرز تعینات ہیں جبکہ 19 سفیر کنٹریکٹ پربھی تعینات ہیں ان میں دس سابق فوجی ہیں ۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینٹ کوبتایاکہ سابق فوجیوں کو جی ایچ کیو کے کہنے پر لگایا جاتا ہے۔
وزارت خارجہ کی سینٹ میں پیش فہرست کے مطابق 65 سفیرخارجہ سروسز سے تعلق رکھتےہیں جو سابق فوجی افسران بیرون ملکوں میں تعینات ہیں۔
ان میں لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید ضیا، بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد ظریف ملک، لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد یوسف، میجر جنرل ریٹائرڈ سید شکیل حسین۔
لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ آغا عمر فاروق، میجر جنرل ریٹائرڈ رضا محمد، اور لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ شفقت اللہ شاہ شامل ہیں ۔
جبکہ ائیر مارشل اطہر بخاری، وائس ایڈمرل ریٹائرڈ خاور علی اور میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس کو بطورسفیر نامز د کیاگیاہے ۔