پاکستان
07 اکتوبر ، 2015

نائن زیرو سے گرفتار 7 ملزمان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی

نائن زیرو سے گرفتار 7 ملزمان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی

کراچی......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 7 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تفتیشی افسر اور رینجرز کے وکیل پیش ہوئے ۔ ملزمان کے وکلاکے پیش نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

نائن زیرو سے گرفتار ملزمان میں نعمان، رضوان، توفیق، حسیب الرحمان، ساجد عرف جاپانی سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیزمواد رکھنے کاالزام عائد ہے۔

مزید خبریں :