پاکستان
10 اکتوبر ، 2015

حیدرآباد: ایم کیو ایم کے قائد ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار

حیدرآباد: ایم کیو ایم کے قائد ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار

کراچی......افضل ندیم ڈوگر.......انسداد دہشت گردی حیدرآباد کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ایک اور مقدمے میں اشتہاری کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف یہ اقدام مٹیاری تھانے میں درج مقدمے کی سماعت کے لئے کیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے اخبارات میں شائع کرائے گئے اشتہار کے مطابق الطاف حسین کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کئے گئے تھے جن کی تعمیل نہیںہوسکی اور وارنٹ گرفتاری واپس آگیا اور ملزم عدالت میں بھی پیش نہیں ہوا۔

اشتہار کے مطابق ملزم کو عدالت میں مفرور ظاہر کیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ ملزم اس اشتہار کی اشاعت کے سات دن کے اندر اندر عدالت میں پیش نہ ہوا تو ملزم کی غیرحاضری میں مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی کی اسی عدالت نے دو روز قبل بھی دو مقدمات میں الطاف حسین کی عدالت میں حاضری کے لئے اشتہار شائع کرائے تھے۔

مزید خبریں :