Time 08 اپریل ، 2025
جرائم

سکھر: سیاہ کاری کے الزام میں ماموں کی فائرنگ سے بھانجی اور آشنا قتل

سکھر میں ماموں نے سیاہ کاری کے الزام میں بھانجی اور آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کے مطابق تماچانی تھانے کی حدود میں ماموں نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے 15 سالہ بھانجی وزیراں اور 16 سالہ نوجوان راشد شر کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ ورثا نے معاملے کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے ملزم کو واقعے کے بعد فرار کرادیا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیں اور پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی اور لڑکے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا جب کہ واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :