12 اکتوبر ، 2015
انقرہ.....ترکی کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انقرہ بم دھماکوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا سب سے زیادہ شبہہ ہے۔
انقرہ میں 2 خود کش بم دھماکوں میں 97 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں سوگ منایا جارہا ہے۔ ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کا مقصد آئندہ انتخابات پر اثر ڈالنا ہے۔
اب تک کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی تاہم داعش کے ملوث ہونے کا سب سے زیادہ شبہہ ہے۔