دنیا
13 اکتوبر ، 2015

پولینڈ میں شدید برف باری ،مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک

پولینڈ میں شدید برف باری ،مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک

وارسا......پولینڈ میں شدید برف باری اور سردی نے زندگی کا نظام درہم برہم کردیا۔مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

جنوبی پولینڈ میں سردی کی شدید لہر اورقبل از وقت برفباری سےمعمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ بعض علاقوں میں بیس سینٹی میٹر تک برف پڑ چکی ہے۔سڑکیں، درخت اور مکانات سمیت ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے۔

شدید برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک کم سے کم دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :