کاروبار
14 اکتوبر ، 2015

اپٹما کا یوم سیاہ ،کراچی سے خیبر تک ٹیکسٹائل ملیں بند

اپٹما کا یوم سیاہ ،کراچی سے خیبر تک ٹیکسٹائل ملیں بند

لاہور ......آل پاکستان ٹیکسٹائل مینوفیچرر ز کے یوم سیاہ کے باعث خیبر سے کراچی تک ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئیں۔اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی ٹیرف میں 3روپے کمی ،گیس کی مسلسل فراہمی،صنعت پر زیرو ٹریڈ ڈیوٹی عائد اور یارن کی درآمد کو بند کیا جائے ۔

اپٹما کی اپیل پر کی گئی آج کی ہڑتال کا مقصد حکومت سے مطالبات منوانا ہے،جس کے باعث ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملز آج احتجاجاً بند رہیں گی ،ان کا مطالبہ ہے کہ انڈسٹری کی بہتری کیلئے بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

چیئرمین اپٹما پنجاب عامر فیاض کا کہنا ہے کہ اس ماہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 21 فی صد کمی ہوئی، جو حکومتی منفی پالیسیوں کی عکاسی ہے۔

عامر فیاض کا کہنا تھا کہ بھارت سے یارن منگوایا جارہا ہے اور بجلی گیس مہنگی کی جارہی ہے ان اقدامات کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل ملز صبح 9 بجے سے شام تک بند رہیں گی ،مزدور وں کو روز گار نہیں ملے گا اور اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

ہڑتال کے باعث ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملز آج صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک احتجاجابند رہیں گی۔

مزید خبریں :