پاکستان
15 اکتوبر ، 2015

پنجاب میں بلدیاتی انتخاب؛ 18لاکھ سے زائد نئے ووٹوں کا اندراج

پنجاب میں بلدیاتی انتخاب؛ 18لاکھ سے زائد نئے ووٹوں کا اندراج

لاہور........ الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 18لاکھ 73ہزار997نئےووٹ درج ہوئے ہیں، سب سےزیادہ ووٹ لاہورمیں درج کیے گئے جن کی تعداد 3لاکھ 42ہزار893 ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق سب سے کم ووٹ جہلم میں درج کیے گئے جن کی تعداد 38 ہے، گجرات میں ایک لاکھ 44ہزار،فیصل آبادمیں3لاکھ 16ہزار983نئےووٹ درج ہوئے، گوجرانوالہ میں 42ہزار 485، بہاولپور میں 5ہزار 995، ملتان میں 37ہزار79ووٹ،راولپنڈی میں 12ہزار81، سرگودھا میں 7ہزار 894اور ڈی جی خان میں 344نئے ووٹ درج کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :