15 اکتوبر ، 2015
لاہور........پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چودھری شیر علی ان بیس آدمیوں کے نام تو بتائیں جن کے قتل کی وہ بات کر رہے ہیں، وہ عمر کے جس حصے میں ہیں اس میں ایسی ہی باتیں کر سکتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اختلاف سیاسی کارکن کا حق ہوتا ہے، اس میں ایسی کوئی بات نہیں۔