15 اکتوبر ، 2015
پشاور........پشاور کے علاقے کینٹ سے چور لاکھوں روپے مالیت کا کیمیکل لے اڑے، چوری کی واردات کالی باڑی میں واقع قاضی پلازا میں ہوئی، پورسلین کیمیکل مصنوعی دانت بنانے کے کام آتا ہے، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ایک چوکیدار کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق کالی باڑی میں واقع قاضی پلازا میں چوری کی واردات ہوئی۔ چور ڈینٹل سپلائی کمپنی کے دفتر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا کیمیکل چوری کرکے لے گئے۔
دفتر کے مالک الطاف آفریدی نے جیونیوز کو بتایا کہ کیمیکل کا نام پورسیلین ہے جس سے مصنوعی دانت بنتے ہیں۔ اس آفس میں گزشتہ دو برسوں کے دوران تیسری بار اس نوعیت کی چوری ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک چوکیدار اکبر کو حراست میں لے لیا ہے۔