پاکستان
15 اکتوبر ، 2015

کے پی کے نے بجلی کے فنڈز اسٹاک مارکیٹ میں لگا دیے، دانیال عزیز

کے پی کے نے بجلی کے فنڈز اسٹاک مارکیٹ میں لگا دیے، دانیال عزیز

اسلام آباد....... ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے بجلی کے فنڈز اسٹاک مارکیٹ میں لگا دیے، عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے،جواب دیںیا قوم سے معافی مانگیں۔

سیاسی پارٹیاں،پارٹی کے موڈ سے باہر نکلتی ہی نہیں ہیں ،پہلے عمران خان پارٹی کے موڈ میں تھے اور اب پارٹی کا موڈ ہے دانیال عزیز کا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز نے کہا کہ پارٹی پارٹی کرنے والے عمران خان سن لیں کہ پارٹی تو اب شروع ہوئی ہے، جہازوں میں اڑنے والے سیلفی گروپ،تمہارا علاج ن لیگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے بجلی کے فنڈز، اسٹاک مارکیٹ میں لگادیے، مران خان کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہےجواب دیں،یا قوم سے معافی مانگیں۔انہوں نے چیلنج کیا کہ امپائر کے ساتھ میچ فکس کرنے کا الزام لگانے والے بتائیں کیا ہائیڈرل فنڈ کا افسر اسد عمر کا ماتحت نہیں تھا؟

مزید خبریں :