15 اکتوبر ، 2015
پشاور.......کسٹم ڈیوٹی بچانے کی واردات یا پشاور ڈرائی پورٹ کو بدنام کرنے کی سازش؟ پشاورڈرائی پورٹ پر کراچی سے آنےوالے 6 کنٹینروں میں سے5 سے مٹی برآمد ہوئی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کنٹینر چین سے منگوائے گئے تھے جو براستہ کراچی پشاور لائے گئے۔ کسٹم حکام کے مطابق درآمدی سامان کسٹم کلیئرنس کے بغیر نکالنے کے لیے کنٹینروں میں مٹی بھری گئی، کنٹینروں میں مٹی بھرنا پشاور ڈرائی پورٹ کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔