پاکستان
15 اکتوبر ، 2015

تھر میں کالے جادو کے دو عامل گرفتار

تھر میں کالے جادو کے دو عامل گرفتار

تھر.......تھر میں پولیس نے جادو اور کالے علم کی دھمکیاں دے کر لوگوں سے رقم بٹورنے والے دو عاملوں کو گرفتار کرلیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں عامل غریب اور سادہ لوح افراد بالخصوص خواتین کو بےجا تنگ کرتے تھے ۔ رقم اور دیگر اشیا طلب کرتے اور نہ دینے پر عملیات کرتے تھے ۔

پولیس کے مطابق دیہی علاقوں میں کارروائی کرکے جعلی دو عاملوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دیہات میں عامل اور جادوگر کالے علم کے ذریعے غریب اور سادہ لوح انسانوں بالخصوص خواتین کوبے جا تنگ کرتے ہیں،جادوگر اور عامل ان سے رقوم اور دیگر اشیا کی فرمائش کرتے ہیں اور نہ دینے پر نہ صرف انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں بلکہ عملیات بھی کرتے ہیں۔

مزید خبریں :