15 اکتوبر ، 2015
لاہور....... لاہور کے گنگارام اسپتال کے نرسز ہاسٹل میں رنگارنگ تقریب کے دوران پنجابی گانوں پر نرسیں جھوم اٹھیں،جی بھر کر رقص کیا ، ایم ایس تالیاں بجا کر خوب داد دیتے رہے، حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس کو او ایس ڈی بنا ڈالا۔
لاہور کے گنگارام اسپتال کی ہیڈ نرس ملازمت سے ریٹائر ہوئیں تو دیرینہ ساتھی اور ماتحت نرسوں نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کر ڈالا،موسیقی کا خاص اہتمام بھی تھا، پنجابی گیت گونجے تو میٹھی سریلی دھنوں پر نرسیں جھوم اٹھیں اور بےاختیار رقص کرتی رہیں ۔
خوب ہلہ گلہ ،موج مستی ،تالیاں ،ڈانس ہوتا رہا تو موبائل ویڈیوز بھی بنتی رہیں،اسپتال کے منتظم اعلیٰ ،ایم ایس بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب کی رو میں بہہ کر بھرپورانجوائے کرتے رہے۔ محکمہ صحت حکام نےاسپتال میں اس محفل کا نوٹس لے لیا ، ایم ایس ڈاکٹر وقار باجوہ کو او ایس ڈی بناکر انکوائری کا حکم دے دیا۔