15 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی.......خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، مقررین نے امیرالمومنین حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی۔
راولپنڈی میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر اہلسنت و الجماعت نے فوارہ چوک سے لیاقت باغ تک ریلی نکالی۔ پشاور میں بھی اہل سنت و الجماعت پاکستان نےریلی نکالی جو اشرف روڈ سے شروع ہو کر مسجد قاسم علی خان پر ختم ہوئی۔ کوئٹہ میں اہل سنت والجماعت کی جانب سے نکالی گئی ریلی کا آغاز زرغون روڈ سے ہوا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی، جہاں جلسہ کیاگیا۔
حیدر آباد میں اہلسنت والجماعت کی جانب سے یوم عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر کالی موری سے ریلی نکالی گئی۔ خیرپور میں اہلسنت والجماعت کی جانب سے امروٹی مسجد سے پنج گلا چوک تک ریلی نکالی گئی، اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات نہایت سخت تھے۔ سکھر میں اہلسنت و الجماعت کی جانب سے ایوب گیٹ سے پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سرگودھا میں اہلسنت الجماعت کے زیر اہتمام مرکزی عید گاہ سے ریلی نکالی گئی جو ی شاہین چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔