پاکستان
15 اکتوبر ، 2015

دھاندلی کا شور مچانے والوں کی سیاست دفن ہو گئی،شہباز شریف

دھاندلی کا شور مچانے والوں کی سیاست دفن ہو گئی،شہباز شریف

لاہور.......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ این اے 122 کے نتائج سے عام انتخابات میں نام نہاد دھاندلی کا شور مچانے والوں کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔

لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور عہدیداروں اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے سردار ایاز صادق کی کامیابی پر انہیں مبارکباددی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے ،نام نہاد دھاندلی کا واویلا کرنے والوں نے اپنی منفی سیاست کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے باشعور عوام نے شرافت، روادری اور خدمت کی سیاست کو کامیاب کرایا ہے۔

اس سے قبل نون لیگ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ خلوص نیت سے عوا م کی خدمت کر رہے ہیں اور آئندہ ڈھائی برسوں میں خدمت خلق کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔

مزید خبریں :