16 اکتوبر ، 2015
چارسدہ.......چارسدہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار امام مسجد کی نشاندہی پر علاقہ کی مسجد کے ایک کمرے سے بارودی مواد اور تین ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرلیے ہیں ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ قلفی کورونہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک مسجد میں چھاپا مار کر امام مسجد مولانا حسن کے کمرے سے بارودی مواد اور 3 ریموٹ کنٹرول بم برآمد کر لیے ہیں۔ چھاپا گرفتار امام مسجد کی نشاندہی پر مارا گیا ہے،مولانا حسن کو ایک ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔