پاکستان
16 اکتوبر ، 2015

بھارت میں انتہا پسند سوچ سے پاکستانیوں کیلئے مشکلیں

بھارت میں انتہا پسند سوچ سے پاکستانیوں کیلئے مشکلیں

ممبئی .........بھارت میں انتہاپسند سوچ نے علاج کیلئے ممبئی آئے پاکستانی خاندان کو بھی نہیں چھوڑا۔ کراچی سے علاج کیلئے ممبئی جانے والے ایک خاندان کو کسی ہوٹل میں رکنے نہیں دیا گیا ، مجبوراً اہل خانہ کو رات ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر گزارنا پڑی۔

روشنیوں کے شہر ممبئی میں رہنے والوں کے دل تاریک نکلے، چھ پاکستانیوں کو سر چھپانے کے لیے چھت کا آسرا نہ مل سکا، پاسپورٹ پر بھارتی ویزا لیے یہ پاکستانی خاندان کھلے آسمان تلے ممبئی سینٹرل کے ریلوے اسٹیشن پر رات گزارنے پر مجبور کردیا گیا۔

کراچی سے اپنے بچے کے علاج کے لیے بھارت جانے والے بڑی آس لے کر ممبئی پہنچے تھے،ساحل پر حاجی علی کی درگاہ پر دعا تو مانگ لی لیکن جب رات گزارنے کا مرحلہ آیا، تو ممبئی نگری نے ان کی امیدوں کو توڑ دیا،سامان کا بوجھ لادے، چالیس ہوٹلوں کی خاک چھانی مگرکسی نے رات گزارنے کے لیے کمرہ نہیں دیا،ہوٹلوں سے سرائے اور مسافر خانوں تک کا دروازہ کھٹکھٹایا،لیکن ہر جگہ تنگ نظری کائونٹر پر بیٹھی نظر آئی۔

پاکستانیوں کے ساتھ بدسلوکی کو بھارت میں اب ایک معمول بنالیا گیا ہے، بھارتی حکومت کی معنی خیز خاموشی سے بھی شاید یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ایسے واقعات میں اس کی آشیرواد بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :