پاکستان
16 اکتوبر ، 2015

بیرون ملک گئے جامعہ کراچی کے 23 اساتذہ غائب

بیرون ملک گئے جامعہ کراچی کے 23 اساتذہ غائب

کراچی....... بیرون ملک جانے والے جامعہ کراچی کے 23 اساتذہ غائب ہوگئے، مختلف شعبوں کے 23 اساتذہ اسکالر شپ پر مختلف ممالک گئے تھے۔

اسکالر شپ کی مدت پوری ہوگئی لیکن اساتذہ وطن واپس نہیں آئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واپسی کے لیے خط لکھے لیکن نہ تو جواب آیا نہ اساتذہ واپس آئے، اب ملازمت سے ان کی برطرفی کے لیے محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید خبریں :