پاکستان
16 اکتوبر ، 2015

حکومت کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

حکومت کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد......... حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ فیصلے پر عمل درآمد وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے بعد کیا جائے گا۔ کابینہ میں سات نئے وزرائے مملکت کی شمولیت متوقع ہے جبکہ ایک وزیر مملکت کو وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے ۔

وفاقی کابینہ میں کون سے نئے چہرےشامل کیےجائیں ؟ وزیراعظم نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے مشاورت کرلی، کئی اہم فیصلے کرلیےگئے، متعدد کوجلد حتمی شکل دی جائےگی۔ ذرائع نے بتایاکہ طارق فضل چودھری، دانیال عزیز، طلال چودھری، مریم اورنگزیب، عبد الرحمان کانجوا وراویس لغاری کووفاقی کابینہ میں شامل کیےجانے کاامکان ہے۔

طارق فضل چودھری کو وزیر مملکت کیڈ جبکہ دانیال عزیز کو وزیر مملکت پارلیمانی امور کا قلم دان دینے کی تجویز ہے۔ طلال چودھری کو وزیر مملکت داخلہ جبکہ مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

وزیر مملکت شیخ آفتاب کو وفاقی وزیر بنا یاجاسکتا ہے ۔جنوبی پنجاب کی بہتر نمائندگی کے لیے عبد الرحمان کانجو اور اویس لغاری کو بھی وزیر مملکت بنائے جانے کاامکان ہے۔ اوکاڑہ سے ضمنی الیکشن جیتنے والے آزاد امیدوار چودھری ریاض الحق جج کو بھی وزیر مملکت بنانے کی پیشکش کی جائےگی ۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ایک اوررکن کو شامل کرنے کےساتھ فاٹا کوبھی نمائندگی دینے کی تجویززیرغورہے۔ وفاقی کابینہ میں توسیع کا اعلان وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے بعد کیا جائے گا۔ 35 رکنی وفاقی کابینہ میں 18 وفاقی وزراء، 9 وزراء مملکت، دومشیر جبکہ 6 معاون خصوصی شامل ہیں۔

مزید خبریں :