پاکستان
17 اکتوبر ، 2015

ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی

ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی

راولپنڈی...... حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

انسداد منشیات راولپنڈی کی عدالت کے جج انور محمود نے مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی ، استغاثہ کے گواہاں کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔

عدالت نے گواہاں کی دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر دئے ۔آئندہ سماعت 31 اکتوبر کو ہو گی۔

مزید خبریں :