17 اکتوبر ، 2015
گھوٹکی .........گھوٹکی میں پولیس نے کارروائی کر کے مبینہ طور پر چھ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ خواتین نے غیر قانونی حراست میں لینے پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے عدالت کے حکم پر کارروائی کی ہے۔
گھوٹکی کے تھانہ بی سیکشن کی کی حدود میں واقع گاؤں دریا مگسی میں پولیس نے کاروائی کر کے مبینہ طور پر چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اس دوران خواتین نے قرآن پاک ہاتھوں میں لیکر احتجاج کیا اور اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے پولیس نے غیر قانونی طور پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور بے گناہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ ایس ایچ او قائیم الدین سومرو کا کہنا ہے کہ انہوں نے عدالت کے حکم پر کاروائی کی ہے ان لوگون نے زمین پر قبضہ کیا ہے اور اے ایس آئی سمیت پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے جس کا مقدمہ درج ہے اور پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔