17 اکتوبر ، 2015
سکھر......جے یو آئی ف کے رہنما اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ متحدہ کے اراکین کے استعفے واپس لینے کا ضابطہ موجود ہے اور جب ان کے اراکین سینیٹ استعفے واپس لینے آئيں گے توا سی ضابطے کےتحت کارروائی ہوگی۔
سکھر میں میڈیا سے گفت گو کرتےہوئے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نےکہاکہ طے کیا تھاکہ متحدہ کے مستعفی اراکین کو ایک ایک کرکے بلائيں گے جو استعفی واپس لے گا تو اسے قبول کریں گے ۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ذاتی مفاد کے لیے سسٹم کو نقصان پہنچانا یا سسٹم سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جانا نقصان دہ ہوگا۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر ان کی جماعت کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے ۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ سینیٹ میں ملکی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ اجلاس وقت پر ہورہا ہے اور اب تک جتنے وزرا کو بلایا گیا ہے سب شریک ہوئے ہیں۔انہوں نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ بھارت نے کبھی پاکستان کو آزاد ملک کی حیثيت سے تسلیم نہیں کیااور سرحدی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے ، اس وقت قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔