18 اکتوبر ، 2015
لاہور .........وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید بھی ایسے ہی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دونوں اہم شخصیات کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ مراسلے کی کاپیاں سیکورٹی ایجنسیز آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس، انٹیلی جنس بیورو اور وزیر اعظم کے سیکرٹری کو بھی بھجوا دی گئیں۔
میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوائے جانے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے وزیر اعظم نواز شریف اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو ہدف بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور اس منصوبے پر علمدرآمد کے لئے کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دونوں اہم شخصیات کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔