18 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد.......سروسز سیکٹر کی ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ حکومت خدمات کے شعبے پر ود ہولڈنگ ٹیکس 8فیصد سے کم کر کے 2فیصد کرنے پر رضامند ہو گئی ہے ۔
ایڈور ٹائزمنٹ، فریٹ فاروڈنگ ، کو ریئر ز ،ہوٹلز، سیکیورٹی سروسز ، رینٹ اے کے کار سمیت نجی سروسز سیکٹر کی مختلف ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ایسوسی یشنز کے رہنماؤں نے میڈیا کو بتایا کہ بجٹ میں خدمات کے شعبوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 8فیصد کر دیا گیا تھا ، مذاکرات کے بعد وزارت خزانہ اس ٹیکس کی شرح 2فیصد کرنے پر رضامند ہو گئی ہے ، اطلاق یکم نومبر سے متوقع ہے۔