دنیا
26 اکتوبر ، 2015

گیتا نے والدین ہونے کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار کردیا

گیتا نے والدین ہونے کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار کردیا

نئی دہلی......آج صبح پاکستان سے بھارت پہنچنے والی بھارتی لڑکی گینا نےوالدین ہونے کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہے۔

اس بات کااعلان بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے گیتا سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ گیتا اور ایدھی فائونڈیشن کی بلقیس ایدھی بھی موجود تھیں۔

سشما سوراج نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ گیتا کے والدین ملتے ہیں یا نہیں ، ہم ڈین اے ٹیسٹ کا انتظار کریں گے،اگر اس کے والدین نہیں بھی ملتے تو وہ بھارت کی بیٹی ہے بھارت میں ہی رہے گی، امکانی طور پر اسے اندور کے ایک فلاحی مرکز کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی وزیرخارجہ نے بتایا کہ گیتا کے ساتھ آنے والے ایدھی فائونڈیشن کے ارکان بھارت کے سرکاری مہمان ہیں۔ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں گیتا کا اس قدر خیال رکھا، یہاں تک کہ اسے کبھی گوشت کھانے کو نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :