دنیا
27 اکتوبر ، 2015

سعودی عرب یمن کو 244 ملین ڈالر فراہم کرے گا‘ اقوام متحدہ

سعودی عرب یمن کو 244 ملین ڈالر فراہم کرے گا‘ اقوام متحدہ

نیویارک........ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کیلئے امداد کی فراہمی کے آٹھ معاہدوں پر دستخط کئے ہیںجس کے تحت ملک صنعاء کو 244 ملین ڈالر بطور امداد فراہم کرے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین سربراہ سٹیفن اوپرائن نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نییمن کو امداد کی فراہمی کیلئے عالمی ادارے کے ساتھ آٹھ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت 244 ملین ڈالر بطور امداد صناء کو فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی سعودی حکام کے ساتھ ایک اور معاہدہ طے پانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے یمن کو 274 ملین ڈالر ہنگامی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

ادھر یمن کی سرحد سے حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں داخلے کی متعدد کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے سعودی فوج نے سرحدی علاقوں میں کئی مقامات پر سرنگوں اور زیر زمین اسلحہ کے بھاری ذخائر کا پتا چلایا ہے۔

العربیہ ٹی وی نے سعودی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بارڈر فورسز کے اہلکار یمن کی 1500 کلومیٹر پر پھیلی سرحد کی مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز اطلاعات ملی تھیں کہ الحرث گورنری اور جازان کے آبادی سے خالی ہونے والے علاقوں میں حوثی باغیوں نے دراندازی کی کوششیں کی تھیں۔

مزید خبریں :