دنیا
27 اکتوبر ، 2015

تباہ کن سائبر حملوں اور جوابی اقدامات کا خطرہ بڑھ رہا ہے،امریکا

 تباہ کن سائبر حملوں اور جوابی اقدامات کا خطرہ بڑھ رہا ہے،امریکا

واشنگٹن........ امریکا کی قومی سلامتی کی ایجنسی ( این ایس اے) کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی طرف سے تباہ کن سائبر حملوں اور جوابی اقدامات کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایڈورڈا سنوڈن کی طرف سے خفیہ معلومات کے افشاءکے بعد ایسے خطرات میں بے حد اضافہ ہوا ہے ، ماضی میں بھی امریکا ‘ جرمنی اور جاپان کی طرف سے خفیہ معلومات کے حصول کی ٹیکنالوجی پر خاطر خواہ کام کیا گیا ۔

حتیٰ کہ تباہ ہونے والی امریکی خلائی شٹل چیلنجز کے ملبے سے بھی ایک ڈی کوڈنگ ڈیوائس برآمد ہوئی۔ لیکن موجودہ دور میں اس طرح کی سرگرمیوں کی نوعیت کافی حد تک تبدیل ہو چکی ہے جس کی تازہ ترین مثالیں امریکی میوزک کمپنی سونی اور سعودی عرب کی آراسکو پر سائبر حملے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی شدت میں اس وقت اضافہ ہو جاتا ہے جب کسی فرد یا ادارے کی بجائے کوئی ریاست ان کی پشت پر ہو ۔ ایسی صورت میں ان کا ردعمل سفارتی سطح پر ‘ جوابی کارروائی کی دھمکی یا سائبر اسپیس میں حقیقی جوابی کارروائی اور اقتصادی و دیگر پابندیوں کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران امریکا نے چین کے خلاف سائبر جاسوسی کے الزامات عائد کئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سائبر جاسوسی کو روکنے کے لئے ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

مزید خبریں :