28 اکتوبر ، 2015
میڈرڈ......شفقت علی رضا......ہسپانوی حکام نے ایک نوجوان خاتون کو میڈرڈ ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ترکی جا رہی تھی جہاں سے وہ شام پہنچ کر داعش میں شمولیت کا ارادہ رکھتی تھی ۔
ہسپانوی خاتون ’’ماریہ انجیلز‘‘ کی گرفتاری گذشتہ روز اس وقت عمل میں آئی جب وہ ترکی روانگی سے قبل بورڈنگ کارڈ کے حصول میں مصروف تھی ۔
نو مسلم گرفتار لڑکی کا تعلق اسپین کے صوبے ’’ہویلبا‘‘ کے علاقے المونتے سے ہے ۔ہسپانوی کی وزارت داخلہ کے مطابق یہ انقلابی خیالات کی حامل لڑکی کو سول گارڈز کے خصوصی یونٹ نے گرفتار کیا ،مذکورہ لڑکی سوشل میڈیا پر ’’جہادی فورمز ‘‘ سے وابستہ تھی ۔